Draft

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب

گوجرانوالہ6 مارچ
(بشیر باجوہ بیو رو چیف پاکستان نیو ز وائس آف کینیڈا)
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب
کرتے ہو ئے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ اپنے متعلقہ منصوبے بروقت تشکیل دے کر مکمل کرنے کے لئے موثر اقدام کریں اور ہر منصوبے کی تشکیل سے تکمیل تک تمام مراحل پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی طرح کی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بہتر حکمت عملی وضع کریں۔
کمشنر آفس میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان اور محکموں کے ڈویژنل اور ضلعی افسران شریک تھے۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ‘ پروونشل ہائی ویز‘ لوکل گورنمنٹ اور پروونشل بلڈنگز کی10 سکیموں پر 558 ملین روپے لاگت آئے گی۔ ان میں پروونشل ہائی ویز کی 5 سکیموں پر332 ملین روپے‘ پروونشل بلڈنگزکی2 سکیموں پر 370 ملین روپے ‘ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 2 سکیموں پر163 ملین او رلوکل گورنمنٹ کی ایک سکیم پر ۔.881 63 ملین روپے لاگت آئے گی ۔ کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ فلاح عامہ کے منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے اور ان کے لئے مختص فنڈز کا دیانتدارانہ استعمال یقینی بناتے ہوئے ہر منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے ۔ ویڈیولنک سے منسک دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی افسران نے بھی کمشنر کو ضروری تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے کہا کہ تمام ضلعی سر براہ اپنے متعلقہ ضلع کی ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں خصو صی دلچسپی کامظارہ کریں تاکہ ان کو بروقت مکمل کر کے عوام کو سہولتیں فراہم کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button