Draft

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے کمشنر کمپلیکس کے سبزہ زار میں گوجرانوالہ ڈویژن کی یوم پاکستان کے حوالے سے مرکزی تقریب کا افتتاح کیا۔

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
گوجرانوالہ23 مارچ
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کمشنر کمپلیکس کے سبزہ زار میں گوجرانوالہ ڈویژن کی یوم پاکستان کے حوالے سے مرکزی تقریب کا افتتاح کیا۔ پرچم کشائی کی اور چاک و چوبند دستے سے سلامی لی۔ آر پی او محمد طاہر‘ ڈی سی محمد عامر جان‘ ایس ایس پی محمد ندیم کھوکھر‘ اراکین صوبائی اسمبلی توفیق بٹ‘ اشرف انصاری‘ نواز چوہان‘ اے سی جی انجم ریاض سیٹھی‘ اے ڈی سی فنانس نورش صباء‘‘ اے ڈی سی جی ڈاکٹر رانی حفصہ کنول‘ اے ڈی سی ریونیو طارق قریشی‘ اے سی صدر رانا محمد جمیل‘ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن طاہر چودھری‘ اے سی نوشہرہ ورکاں نوید الاسلام‘ آر ڈی آرٹس کونسل محمد حلیم‘ چیئرمین ضلع کونسل‘ سوشل ویلفیئر‘ زراعت‘ جنگلات‘ تعلیم‘ سول ڈیفنس‘ صحت اور دیگر محکموں کے افسران اور تمام شعبوں کے سرکردہ افراد شریک تھے۔کمشنر نے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان ایک عزم صمیم اور جدوجہد کی کہانی بیان کرتا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان حاصل کیاگیا اور قائد اعظم کی قیادت میں واضح نظریاتی شناحت حاصل ہوئی‘ ہم سب وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مزید محنت اور جذبے کی ضرورت ہے۔ ڈی سی محمد عامر جان نے کہا کہ تمام شعبوں کے افراد پرچم کی سربلندی کے لئے فعال کردا ادا کررہے ہیں۔ ملکی یکجہتی اور سالمیت کو مزید مستحکم بنایا جارہا ہے۔ کمشنر اور ڈی سی نے بعد ازاں شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کے لئے زیتون کے پودے لگائے۔ بعد ازاں انہوں نے آرٹس کونسل کی جانب سے تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں لاکھوں لوگوں نے یوم پاکستان ملی جوش و جذبہ سے منایا اور تقریبات منعقد کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button