کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انہیں ریلیف پہنچانے کے لئے زیر التواء کیسز جلد نمٹائے جائیں
گوجرانوالہ یکم مارچ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انہیں ریلیف پہنچانے کے لئے زیر التواء کیسز جلد نمٹائے جائیں اس ضمن میں یہ امر بھی پیش نظر رکھا جائے کہ ماتحت علمہ اور سٹاف کی کارکردگی بہتر ہو تاکہ تمام کیسز میں قانون کے مطابق پیش رفت ہو سکے۔
و ہ اپنے دفتر میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن کی رپورٹ کے مطابق تمام اضلا ع کے ڈ پٹی کمشنرز سے تفصیلات حاصل کر رہے تھے ڈپٹی کمشنرز گوجر انوالہ محمد عامر جان ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز جنرل ڈاکٹر رانی حفصہ کنول‘ اسسٹنٹ کمشنر جنرل انجم ریاض سیٹھی کمشنر آفس میں موجود تھے جبکہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی افسران ویڈیو لنک کانفرنس میں شریک تھے۔
کمشنر نے انتظامی افسران سے ان کے متعلقہ اضلاع میں سمندر پار پاکستانیوں کو در پیش مختلف محکموں سے متعلق شکایات ‘ مشکلات اور حل کے اقدامات کی تفصیلات حاصل کیں اور انہیں ہدایات جاری کیں ۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام
اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز باقاعدگی سے اجلاس منعقد کریں اور کام کی رفتار تیز کریں۔
اجلاس کو بتایاگیاکہ 721 سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات میں سے411 کا ازالہ کر دیاگیا ہے 213 پر پیش رفت ہو رہی ہے جبکہ 113 کے معاملات کا قانونی جائزہ لیا جا رہا ہے۔