کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان کا ڈسٹرکٹ اوور سیزکے ماہانہ اجلاس سے خطاب

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سمندر پار پاکستانیوں کے کیسز کا میرٹ پر فیصلہ کیا جا ئے گا ، کسی فریق سے نا انصافی اور حق تلفی نہیں ہونے دی جا ئے گی افسران مزید محنت اور لگن سے کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے اقدامات کریں اور غیر قانونی قبضوں اور سمندر پار پاکستانیوں سے دھوکہ دہی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جا ئے گی۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان نے ڈسٹرکٹ اوور سیزکے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایس پی سٹی محمد طارق، ایم پی اے و چیئرمین ضلعی کمیٹی عبدالرؤ ف مغل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی کنول ، ممبرڈی او پی سی عدنان افضل چٹھہ ، اے سی سٹی عدنان شہزاد ،اے سی نوشہرہ ورکاں نویدالاسلام ورک،اے سی کامونکی ڈاکٹر رابعہ ریاست،اے سی وزیر آباد نورالعین قریشی، اے سی صدر رانا جمیل ، ایس این اے تنویر عباس اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی جائیداد کی خریدو فروخت اور کاروبار میں پیسے لگاتے وقت احتیاط برتیں اور معاملات کو تحریری شکل میں ریکارڈ کے طور پر اپنے پاس ضرور محفوظ رکھیں تا کہ فراڈ اورغیرقانونی قبضہ کی صورت میں قانونی کاغذات ثبوت کے طور پر ان کے پاس محفوظ ہوں ۔کمیٹی نے اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور انہیں کہا کہ اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھا جائے اور تمام کیسیز کو میرٹ پر جلد نمٹایا جائے
ایم پی اے و چیئرمین ڈی او پی سی عبدالرؤف مغل نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے کیسزپر محکمے جلد فیصلہ کریں ، انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں تا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ان کا حق مل سکے اور غیر قانونی قبضوں اور سمندر پار پاکستانیوں سے دھوکہ دہی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر حفصہ رانی نے بتایا کہ ضلعی اوور سیز کمیٹی کو اب تک 255کیسز موصول ہوئے جن میں سے 179کو اس فورم پر مختلف محکموں کی کاوشوں سے نمٹا دیا گیاہے ، 32کیس کورٹس میں زیر سماعت ہیں ، 127مالکان کو اربوں روپے مالیت کی پراپرٹیز جن میں تعمیر شدہ گھر، زرعی زمین ،دیگر پراپرٹیز ان کے اصل مالکان کو دلوا دی گئی ہے ، 20کیسز پر محکمانہ کاروائی کے بعد او پی سی کے ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کر دیا گیا ہے جبکہ 47کیسز محکموں کو مزید کاروائی کے لیے بھجوائے گئے ہیں جن پر محکمانہ کاروائی جاری ہیاور 29کا جواب محکمہ کی طرف سے موصول نہیں ہوا (29کیسز کمیٹی کو نئے موصول ہوئے ہیں)جن کا محکموں کی طرف سے جواب آنا باقی ہے۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ زیر سماعت کیسز کو مزید لگن کے ساتھ کام کرتے ہوئے
جلد نمٹایا جائے تا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انکا حق دلایا جا سکے ۔