کمزورجمہوریت آمریت سے ہزارگنا زیادہ بہتر . مخدوم جاوید ہاشمی

ملتان 18جولائی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کمزورجمہوریت آمریت سے ہزارگنا زیادہ بہتر،غیرجمہوری حکومتوںنے قوم کو محرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا،پارلیمانی جمہوریت کا وکیل ہوں،آخری دم تک جمہوریت کیلئے لڑتا رہوں گا،سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی مختلف وفود سے ملاقات،گفتگو
سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،کمزورجمہوریت آمریت سے ہزارگنا زیادہ بہترہے،غیرجمہوری حکومتوںنے قوم کو محرومیوں کے سواء کچھ نہیں دیا،بلوچستان کی محرومیاں ختم ہونی چاہیں ۔ منگل کو یہاں اپنی رہائشگاہ پرمختلف وفود سے ملاقات اورگفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں پارلیمانی جمہوریت کا وکیل ہوں اوراس کی جدوجہد کررہا ہوں ،گیارہ مرتبہ عوام نے منتخب کرکے اسمبلی بھیجا ،آخری دم تک جمہوریت کیلئے لڑتا رہوں گا۔
قبل ازیں لیگی رہنماملک ریاض تھہییم،عقیل انصاری ودیگر نے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کی،جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے دورآمریت میں جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دیں ،ان کی کوششوں سے ملک میں کسی نا کسی طرح جمہوریت کاسفر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر ہے،میں نے 17سال پہلے اپنی کتاب "ہاں میں باغی ہوں”میں تحریر کیا تھا کہ پاکستان ،چین اور روس کا ایک بلاک بنے گا،آج حقیقت سامنے آگئی ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنا ہوں گے،سی پیک منصوبہ ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔