کمر میں تکلیف کے باعث ریلی میں شرکت نہیں کی،چودھری نثار

اسلام آباد 11 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
قومی اسمبلی کے اراکین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ موجودہ حالات میں انتہائی حد تک نہیں جانا چاہیے ،بھٹو صاحب اگر پی این اے سے بات کر لیتے تو معاملات نہیں بگڑنے تھے لیکن بھٹو صاحب انتہائی لیول تک گئے اس لیے انہیں نقصان ہوا۔ان کا کہناتھا کہ جب بینظیربھٹو صاحبہ 86 میں واپس آئیں تو ان کا شاندار استقبال ہوااور آنے کے بعدبینظیر نے اس قدرسخت تحریک چلائی کہ کارکن اور عوام تھک گئے اور اس وقت انتخابات کا نتیجہ آیا تو پیپلزپارٹی کوخواہش وتوقع کے مطابق نشستیں ن مل سکیں۔ انہو ں نے کہا کہ ابھی بھی سوچ سمجھ کر پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کرنا ہوگا
Load/Hide Comments