کل کے روزآپ میری انکھیں اور میرے کان ہوں گے،
لاہور 17 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پولنگ ایجنٹس کاکام ووٹ ڈلوانااور نکلواناہی نہیں بیلٹ باکسزکاپہرہ بھی دیناہے،مریم نواز
کل کے روزآپ میری انکھیں اور میرے کان ہوں گے،جہاں کیمرہ نہیں جاسکتاوہاں آپ کے توسط سے میری آنکھیں اور میرے کان جائیں گے۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کاپولنگ ایجنٹس سے خطاب
مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازنے کہاہے پولنگ ایجنٹوں کی ٹیم تیارکرلی،انہوں نے ہدایت کی ہے کہ میاں نوازشریف والے حوصلے کے ساتھ نہ صرف ووٹ ڈلوانااور نکلواناہے بلکہ بیلٹ باکسزپرپہرہ بھی دیناہے۔انہوں نے آج ماڈل ٹاؤن میں این اے 120کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں سوشل میڈیاٹیم اور پولنگ ایجنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کوپتاہے کہ آپ کل کے دن میں کتنی اہمیت ہے؟کیونکہ آپ میری انکھیں اور میرے کان ہوں گے۔
کل جہاں کیمرہ نہیں جاسکتاوہاں آپ کے توسط سے میری آنکھیں اور میرے کان جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پولنگ ٹیموں نے نے کل میاں نوازشریف والے حوصلے اور بردباری کے ساتھ نہ صرف ووٹ ڈلوانااور نکلواناہے بلکہ بیلٹ باکسزپرپہرہ بھی دیناہے۔واضح رہے کل 17ستمبرکوقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔این اے 120کی نشست سابق وزیراعظم نوازشریف کی سپریم کورٹ میں پاناما کیس میں نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدواربیگم کلثوم نواز، پی ٹی آئی ڈاکٹریاسمین راشداور پیپلزپارٹی کے فیصل میرسمیت دیگرامیدوارمدمقابل ہیں۔