کل تک مٹھائیاں بانٹنے والوں کی آنکھوں سے اب آنسو رک نہیں رہے
اسلام آباد ۔ 6 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
کل تک مٹھائیاں بانٹنے والوں کی آنکھوں سے اب آنسو رک نہیں رہے ، نہال ہاشمی کے ٹوپی ڈرامے پرحکومتی میک اپ کی آخری تہہ بھی اتر گئی ہے ، پہلے دن سے کہا کہ جے آئی ٹی کی کاروائی کو شیئر کیا جائے ، امید ہے سپریم کورٹ کا معاملہ بھی دیکھے گی ، جے آئی ٹی کی آدھی مدت پوری ہونے پر بے چینی بڑھ رہی ہے ، تمام اداروں کا فرض ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کریں ، احتساب کا عمل منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے ،اگر کسی نے اداروں کو نشانہ بنایا تو پھر ہماری حکمت عملی تبدیل ہوگی ۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کاپریس کانفرنس سے خطاب
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل تک مٹھائیاں بانٹنے والوں کی آنکھوں سے اب آنسو رک نہیں رہے ، نہال ہاشمی کے ٹوپی ڈرامے حکومتی میک اپ کی آخری تہہ بھی اتر گئی ہے ، پہلے دن سے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی کاروائی کو شیئر کیا جائے ، امید ہے سپریم کورٹ کا معاملہ بھی دیکھے گی ، جے آئی ٹی کی آدھی مدت پوری ہونے پر بے چینی بڑھ رہی ہے ، تمام اداروں کا فرض ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کریں ، احتساب کا عمل منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے ،اگر کسی نے اداروں کو نشانہ بنایا تو پھر ہماری حکمت عملی تبدیل ہوگی ۔
منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کے ٹوپی ڈرامے سے حکومتی میک اپ کی آخری تہہ بھی اتر گئی ہے ۔ نہال ہاشمی فلم کے اصل ڈائریکٹر پروڈیوسر وزیراعظم ہائوس میں ہیں ۔ ڈرامے کا مقصد ججز کو متنازع کرنا ہے تاکہ تحقیقات مکمل نہ ہوسکیں ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیںکہا جارہا تھا کہ پی ٹی آئی والے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانیں گے ، پہلے دن سے کہا کہ جے آئی ٹی کی کاروائی شیئر کی جائے ، امید ہے سپریم کورٹ تصویر کا معاملہ بھی دیکھے گی ، کل تک مٹھائیاں بانٹنے والوں کی آنکھوں میں آنسو نہیں رک رہے ،مشاہد اللہ خان کے پورے خاندان کو پی آئی اے میں نوازا گیا ۔
سپریم کورٹ نہال ہاشمی کے ساتھ نرمی برتی گئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سعد رفیق طویل عرصے سے اسٹے آرڈر پر بیٹھے ہیں ، جے آئی ٹی کی آدھی مدت پوری ہونے پر بے چینی بڑھ رہی ہے ، اسحاق ڈار نے اعتراف کیا کہ پیسہ باہر گیا پھر واپس آیا ، حکومت احتساب کے عمل کو تباہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حدیبیہ پیپرز میں اسحاق ڈار کے بیان کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، تمام اداروں کا فرض ہے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کریں ، تصویر لیک کرنے کی ذمہ داری اداروں پر ہے ، پہلے وٹس ایپ کال پھر حسین نواز کی تصویر لیک کرائی گئی ، تحریک انصاف کے پاس سب سے بڑی اسٹریٹ پاور ہے ، سپریم کورٹ اور آئین کا احترام کرتے ہیں ، احتساب کا عمل منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے اداروں کو نشانہ بنایا تو پھر ہماری حکمت عملی تبدیل ہوگی ۔)