انٹرنیشنل

کلثوم نواز کی طبیعت علیل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑنے کی اطلاعات،نواز شریف آج رات لندن روانہ ہو سکتے ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے جس کی اطلاع نواز شریف کو دے دی گئی ہے اور وہ آج رات لندن روانہ ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ بیگم کلثوم نوا زگلے میں کینسر کے باعث لندن میں زیر علاج ہیںاور ان کی 3 سرجریاں ہو چکی ہیں جبکہ ان کی کیموتھراپی ابھی شروع ہونا ہے۔اس سے پہلے آج احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن فلیٹس سمیت تین ریفرنسز میں فرد جرم عائد کرنے کے لئے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نواز شریف کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا، مریم نواز، حسن، حسین اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے قابل ضمانت وانٹ جاری، عدالت نے چاروں ملزموں کو ذاتی حیثیت میں 2 اکتوبر کے لئے طلب کر لیا، ہر ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کرانا ہونگے۔اس سے قبل سابق وزیر اعظم احتساب عدالت میں پیش ہوئے، نواز شریف کو سخت سکیورٹی حصار میں کمرہ عدالت تک پہنچایا گیا۔ نواز شریف نے احتساب عدالت کے جج سے کہا ان کی اہلیہ لندن میں بیمار ہیں، جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا آپ جا سکتے ہیں، وکلاء کو اگلی تاریخ دیں گے۔ اس مکالمے اور مختصر پیشی کے بعد نواز شریف کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔ اس موقع پر لیگی وزرا اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے کمرہ عدالت میں نعرے بازی بھی کی۔ نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں، عدالت میں چند لمحوں کی پیشی کے بعد نواز شریف لیگی وزراء اور رفقا کے ہمراہ دوبارہ پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔لیگی رہنما بھی نوازشریف سے یکجہتی کے اظہار کیلئے احتساب عدالت پہنچے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button