انٹرنیشنل

کلبھوشن یادیو کی سزائے موت , بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا

نئی دہلی(نیوز وی او سی آن لائن ) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کے لئے بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا ہے، درخواست میں بھارتی جاسوس تک کونسلر رسائی کا مطالبہ کیا گیا ہےجبکہ عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پاکستان کو عدالت کی کارروائی مکمل ہونے تک کلبھوشن کی موت پر عملدر آمد سے روک دے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے کلبھوشن کی سزائے موت رکوانے کے لئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں بھارتی حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ کلبھوشن کی سزائے موت پر عمل درآمد فوری روکا جائے۔عالمی عدالت انصاف میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فوجی عدالت نے ایک پریس ریلیزکےذریعے کلبھوشن کی سزائے موت کا اعلان کیا گیا جبکہ کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی بھی نہیں دی گئی، کلبھوشن تک قونصلر رسائی نہ دینا ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر وکیل ہارش سلیو عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے صدارتی حکم کے تحت عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہےجبکہ انہوں نے آج کلبھوشن یادیو کی والدہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button