انٹرنیشنل

کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ پاکستان میں بد سلوکی کی گئی ۔ بھارتی وزیر خارجہ

نئی دہلی27 دسمبر2017
(بیورو رپوٹ انڈیا وائس آف کینیڈا)
کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کو پاکستان نے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے تک واپس نہیں دئے گئے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج
کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ پاکستان میں بد سلوکی کی گئی ۔ بھارتی ..
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اہلیہ اور والدہ کی ملاقات پر اس سے قبل بھارتی میڈیا پراپیگنڈہ کر رہا تھا تاہم اب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی زہر اُگلنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے انسانیت بھرے اقدام کو سیاست چمکانا قرار دے دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن سے اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کو پاکستان نے سیاسی مقصد کے لیے استعمال کیا۔ کلبھوشن دباؤ میں ہیں انہوں نے وہی بیان دیا جو ان کو قید کرنے والوں نے بتایا تھا۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ کلبھوشن کی اہلیہ دو فلائٹس میں یہ جوتے پہن کر گئیں۔ پاکستان نے کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے اُتروا کر چپل پہنوائی۔ کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کے ساتھ پاکستان میں بد سلوکی کی گئی۔ ان کو کلبھوشن سے مادری زبان مراٹھی میں بات کرنے سے بھی روکا گیا۔اور کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے بھی واپس نہیں کیے گئے۔ یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی اہلیہ اور والدہ کی 25 دسمبر کو جذبہ خیر سگالی کے تحت ملاقات کروائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button