ایڈیٹرکاانتخاب

کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت میں وکیل فوج نے بھیجا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

18 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت میں وکیل فوج نے بھیجا، ریکوڈیک پر کام فوج کر رہی ہے، سندھ طاس معاہدے کا معاملہ ہم دیکھ رہے ہیں، ساری ذمہ داری صرف فوج پر ڈالنے سے ملک آگے نہیں جا سکتا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف انتہائی منفرد جنگ لڑی، دہشت گردی کے ساتھ اُن کے نظریے کو بھی شکست دینا ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام انتہا پسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کا کردار کے عنوان سے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کر کے یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے، بھارت نے انتہا پسندی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں، انتہا پسندی کو اب معمول کی بات سمجھ لیا گیا ہے، نفرت بھارت کے مرکزی دھارے میں آچکی ہے اور بھارت کا قومی چہرہ مسخ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو پوری دنیا نے سراہا، پاکستان کی فوج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے جس نے دہشت گردوں کے خلاف انتہائی منفرد جنگ لڑی، زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی مدد کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button