ایڈیٹرکاانتخاب
کلبھوشن کا کیس لڑنے والے پاکستانی وکیل اس سے قبل بھارت کے وکیل رہ چکے ہیں۔ نیا انکشاف سامنے آ گیا
اسلام آباد. 20 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
اسلام آباد. عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کا کیس لڑنے والے وکیل خاور قریشی سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ اس سے قبل بھارت کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق خاور قریشی نے عالمی عدالت انصاف میں 2005ء میں انرجی پراجیکٹ کیس میں بھارت کا کیس لڑا تھا۔ این رون ، بیک ٹیل اور جنرل الیکٹرک نے بھارت کے خلاف 5 ارب ڈالر کا کیس کیا تھا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کا کیس لڑنے کے لیے بھیجے جانے والے وکیل خاور قریشی سے متعلق پہلے ہی کافی اعتراضات سامنے آ رہے تھے۔ تاہم اب خاور قریشی کا بھارت کا وکیل رہنے کا انکشاف بھی بذات خود ایک سوال ہے۔