پاکستان

کشمیر ہمارا رگ جاں ہے بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں۔لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی دوستی نوازشریف کو مہنگی پڑی ۔
پشاور میں کشمیر یوتھ کانفرنس سے خطاب میں لیا قت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔
انہوں نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پالیسی ساز وں کو مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف اپنانا ہوگا۔
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آمریت کی بجائے جمہوریت کا استحکام ضروری ہے، کرپٹ مافیا عدالت پر حملہ آور ہے۔
انہوں نے کہا کہ 70 سال سے کشمیری آزادی کے لئےمسلسل جہدوجہد کر رہے ہیں، جس کے لئے ایک لاکھ سے زیادہ کشمیریوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔
لیا قت بلوچ کا کہناتھاکہ جنگ مسائل کا حل نہیں، بھارت نے ہمیشہ مذاکرات سے منہ موڑا، جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا تو پاکستان کی تکمیل نہیں ہوتی، پاکستان کے تمام طبقات کو مسئلہ کشمیر پر یک جاں ہونا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر محاذ پر کشمیریوں کی مدد کرنا ہوگی، بھارتی قیادت کو کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ کی ضد چھوڑنی پڑے گی، کشمیر ہمارا رگ جاں ہے بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button