ایڈیٹرکاانتخاب
کشمیر کا مسئلہ صرف مودی حل کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
سری نگر (نیوز وی او سی ) مقبوضہ جموں و کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی حل کرسکتے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں ایک فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ میں اتنی ہمت ہی نہیں تھی کہ پاکستان جاکر بات کرتے ۔ نریندر مودی نے لاہور جاکر پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے بات کی۔ یہ کمزوری نہیں، طاقت کی علامت ہے ۔ نریندر مودی کے پاس بھرپور مینڈیٹ ہے ۔ وہ کشمیر کے حوالے سے کوئی بھی پالیسی اپنا سکتے ہیں۔ کشمیر پر کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت انہیں پورے ملک کی حمایت حاصل ہوگی۔