ایڈیٹرکاانتخاب

کشمیریوں کی آواز جبر سے دبانا بھارت کا ناکام ایجنڈا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آواز کو جبر سے دبانا بھارت کا ناکام ایجنڈا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج آزاد کشمیر پہنچنے ہیں جہاں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آزاد کشمیر کونسل اور قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز کی حالیہ وحشیانہ کارروائیوں میں 200 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نےثابت کیا کہ ظلم ان کی جدوجہدکونہیں روک سکتا، حکومت پاکستان نے بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی ہے اور 6 اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت، عوام اور سیاسی جماعتیں کشمیریوں کی ہرقسم کی حمایت کرتی ہیں۔
وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمیر کی صورتحال کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرے۔
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان کےآنےسےعوام میں مثبت پیغام گیا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکےشہداکی ماؤں کوسلام پیش کرتاہوں،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اسرائیلی ایجنڈےپرگامزن ہے،آزادی کی تحریک پورےجموں وکشمیر کی تحریک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button