کشتی حادثہ، آرمی چیف کی خصوصی سرچ آپریشن کی ہدایت، ٹیم روانہ

راولپنڈی: (نیوز وی او سی آن لائن) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ننکانہ صاحب میں ہونیوالے کشتی حادثہ کے حوالے سے سرچ آپریشن کیلئے خصوصی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پاک فوج کے غوط خوروں کی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے آج دوپہر کشتی میں سوار افراد قصبہ سیدوالا سے دریائے راوی کے راستے اوکاڑہ جا رہے تھے جو دریا میں پڑے ایک کنٹینر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ نواحی علاقوں سے بڑی تعداد میں شہری بھی پہنچ گئے جس سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 3 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 100 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں