کسی کو ملک کا مستقبل تاریک نہیں کرنے دیں گے، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف
لاہور 12 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں،
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ بننے والے قوم کے مجرم ہیں، بیس کروڑ عوام کسی کو ملک کا مستقبل تاریک نہیں کرنے دیں گے۔ ہفتہ کو وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میںنے کہا کہ خود دار،خوشحال اور معاشی طورپر مضبوط پاکستان ہماری منزل ہے،مخالفین کی رکاوٹوں کے باوجودپاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا۔
شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوازشریف کی قیادت میں اس جانب شروع کیا گیا سفر کامیابی سے طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب ہویاعام انتخابات عوام ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے سیاسی عناصر کو مسترد کرچکی ہے ۔دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں بھی عبرتناک شکست ان عناصر کا مقدر ہے ۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کا فقیدالمثال استقبال اس بات کا غماز ہے کہ عوام ملک کی ترقی چاہتے ہیں ۔






