Draft

کسی فنکار کے لئے خود کونمبر ایک کی پوزیشن پر برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا

ممبئی(اے پی پی) بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ زندگی میں رومانوی رشتے بہت پیچیدہ ہوتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہاکہ ایک اداکار کے لئے خود کونمبر ایک کی پوزیشن پر برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا اور جہاں تک رومانوی تعلقات کی بات ہے تووہ بہت پیچیدہ ہوتے ہیں کیونکہ زندگی میں ایک ایسے شخص کی تلاش بہت مشکل ہوتی ہے جو آپ کی کامیابی، کام ،جذبات اور معاملات کو سمجھے ۔انہوں نے کہا کہ سٹارڈم اور قربانی کا وقت ایک جیسا نہیں رہتا اوران کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے وقف کرنا ضروری ہوتا ہے ۔ اداکارہ کی فلم پدماوتی یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button