کسی سیاسی جماعت کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا جائے گا،گورنر سندھ

کراچی 14 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گورنر سندھ محمد زبیر کہتے ہیں وزیراعظم نے کراچی کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کیا، کسی سیاسی جماعت کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا جائے گا
ایکسپو سینٹر کراچی میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ کراچی پاکستان کو 40، 45 سال سے چلا رہا ہے، شہر قائد کو دنیا کا بہترین شہر بنانا چاہتے ہیں، قیام امن کیلئے سیاسی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں، مجھے جو بھی کردار ادا کرنا ہے، وہ میرا فرض ہے، وزیراعظم نے گزشتہ روز کراچی پیکج کا اعلان کیا، ن لیگ، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم سمیت کسی سیاسی جماعت کو ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا، مل کر کام کریں گے تو بہتری آئے گی۔وہ بولے کہ سندھ کے مقابلے میں لاہور زیادہ بہتر ہے، وہاں کوئی شخص بس کی چھت پر بیٹھا نظر نہیں آتا، عوام کی سہولیات کیلئے گرین لائن منصوبہ شروع کیا، کراچی میں 1970ء کی بسیں اب تک چل رہی ہیں، گرین لائن پروجیکٹ سے شہری بہتر سفر کرسکیں گے، ٹرانسپورٹ سے متعلق نئے پروگراموں کا اعلان کریں گے۔