کسی آئینی ترمیم کی بات نہیں کی، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

اسلام آباد 14 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
چیئرمین سینیٹ رضاربانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی آئینی ترمیم کی بات نہیں کی، عدلیہ قانون کے مطابق فیصلے کر رہی ہے، اداروں میں تصادم نقصان دہ ہو گا۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نےلاہورمیں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں واضح کر دوں کہ میاں نوازشریف جس گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کر رہے ہیں وہ مختلف ہے اور جو بات میں نے پہلے کوئٹہ میں کی تھی اور پھر جس کی سینیٹ سے منظوری لی وہ مختلف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب کے گرینڈ ڈائیلاگ کے کیا خدوخال ہیں وہ میاں صاحب جانتے ہوں گے جبکہ ہم نے جس ڈائیلاگ کی بات کی ہے وہ آئینی فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے اداروں کا اندرونی ڈائیلاگ ہے، اس میں کسی ترمیم کا ذکر نہیں ہے بلکہ موجودہ آئین میں جو اختیارات دیئے گئے ہیں ان کے اندر رہتے ہوئے ہر ادارے کے اپنا اپنا کام کرنے کی بات ہے۔