بزنس

کسانوں کو گنے کی مقررہ قیمت ادا نہ کرنے والی شوگرملزکےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

وزیراعلیٰ شہباز شریف کےحکم پر پنجاب میں کسانوں کو گنے کی مقررہ قیمت ادا نہ کرنے والی شوگرملزکےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا،وزیراعلیٰ کے قریبی عزیز کی شوگر مل سمیت تین ملز کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ شہبازشریف کہتے ہیں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پرکسانوں کو گنےکی کم قیمت اداکرنے والی شوگر ملز کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا گیا ہے اور 3شوگر ملوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جن میں وزیر اعلیٰ کے قریبی عزیزکی شوگرمل بھی شامل ہے۔
ترجمان کےمطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کاشتکاروں کو مقررہ کردہ رقم کی ادائیگی یقینی بنانے کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور اس حوالے سے کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button