ایڈیٹرکاانتخاب

کر پشن اور لوٹ مار ہی (ن) لیگ اور نوازشر یف کیخلاف اصل ساز ش ہے ‘چوہدری اعتزاز احسن

لاہور 21 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نیب سے (ن) لیگ کی قیادت بھاگ رہی ہے مگروہ کسی صورت خود کو احتساب سے اب بچا نہیں سکیں گے
پیپلزپارٹی کے سینیٹر قائد حزب اختلاف سینٹ چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کر پشن اور لوٹ مار ہی (ن) لیگ اور نوازشر یف کیخلاف اصل ساز ش ہے ‘نیب سے (ن) لیگ کی قیادت بھاگ رہی ہے مگروہ کسی صورت خود کو احتساب سے اب بچا نہیں سکیں گے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرو قائد حزب اختلاف سینٹ چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ والوں سے جب بھی کر پشن کا حساب دینے کی بات کی گئی تو انکو جمہو ریت آئین وقانون اور پار لیمنٹ کا تقدس یاد آجا تا ہے اور سازشوں کے بہانے بنا کر احتساب سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں مگر انکے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیںا ور نوازشر یف اور انکے خاندان کو ہر صورت اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑ یگا اس کے علاوہ انکے پاس کوئی راستہ نہیں ۔
انہوںنے کہا کہ نوازشر یف کے خلاف کوئی سازش ہوئی اورنہ ہی ہو رہی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ کر پشن اور لوٹ مار ہی (ن) لیگ اور نوازشر یف کیخلاف اصل ساز ش ہے اس لیے انکو کر پشن اور لوٹ مار سے توبہ کر نی چاہیے اور نیب میں اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں نیب سے (ن) لیگ کی قیادت بھاگ رہی ہے مگروہ کسی صورت خود کو احتساب سے اب بچا نہیں سکیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button