Draft

کرینہ کپور ماما جانی بننے کے بعد شوبز کی دنیا میں واپسی

شوبز: کرینہ کپور نے ماں بننے کے صرف 46 دن بعد ہی شوبز کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ دیا اوراداکارہ ایک فیشن شو میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے دکھائی دیں۔
بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ کرینہ کپور نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ اداکارہ نے 2012 میں ادکار سیف علی خان سے شادی کی اور حال ہی میں ایک بچے کو جنم دیا لیکن اس دوران انہوں نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی اور اپنا کیریئر جاری رکھا، دوران حمل بھی ادکارہ نے مختلف فیشن شو میں ریمپ پر واک کرکے سب کو حیران کیا۔
ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش کے باوجود بالی ووڈ سے چھٹیاں نہیں لیں گی اور فلمی کیریئر جاری رکھیں گی جب کہ اب انہوں نے بچے کی پیدائش کے صرف 46 دن بعد ہی ’’انیتا ڈونگرے‘‘ کے فیشن ویک کے فائنل میں بطور شو اسٹاپر شرکت کی جس میں وہ گولڈ اینڈ وائٹ ڈریس میں ریمپ پر واک کرتے ہوئے دکھائی دیں گی-
تقریب کے بعد ایک انٹرویو میں کرینہ کا کہنا تھا کہ صرف 46 دن بعد ہی کام کرنا مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے، دراصل میرا مقصد صرف کام کرنا ہے جو میرے ڈی این اے میں شامل ہے اور میری زندگی کا حصہ بن چکا ہے جو کبھی تبدیل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب بھارتی خواتین کی آزادی کے لیے بے حد متاثر کن ہے کہ وہ کام کرتی رہیں۔ تقریب میں جوہی چاولہ، لارا دتا، شبانہ اعظمی اور پوچا ہیکڈے نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button