کریتی سنون نے زندگی کی27 بہاریں دیکھ لیں

بالی وڈ میں تیزی سے شہرت پانے والی اداکارہ کریتی سنون آج 27 ویں سالگرہ منا رہی ہیں ۔
کریتی سنون بھارتی دارالحکومت دہلی میں 27 جولائی 1990 کو پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز 2011 میں سلور اسکرین پر مختلف ٹی وی اشتہارات سے کیا۔
کریتی کو بچپن سے ماڈلنگ کا شوق تھا، وہ پانچ سال کی عمر میں ماڈلنگ شو میں حصہ لیتی تھیں۔ کریتی بالی وڈ میں تین فلموں میں جلوہ گر ہوئی ہیں جن کے ذریعے انہوں نے اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔ کریتی اب تک ’ہیرو پنتی‘، ’دل والے‘ اور ’رابطہ‘میں کام کرچکی ہیں۔
کریتی یوں تو بالی وڈ میں نئی ہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے کم عرصے میں ہی اپنی بہترین اداکاری اور حسین اداؤں سے مداحوں کا دل جیت لیا ہے۔
حال ہی میں ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں کریتی کو انکے لباس اور دلکشی کی وجہ سے خوب پزیرائی بھی ملی۔
سالگرہ کے موقع پر مداحوں، بالی وڈ کے ستاروں اور دیگر کی جانب سے کریتی سنون کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔