کرپشن کے خلاف احتجاج کوئی جر م نہیں،تحریک انصاف رائے ونڈ مارچ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی :ڈاکٹر یاسمین راشد
لاہور (نیوز ڈیسک) تحر یک انصاف کے چیئرمین کی مشیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رائے ونڈ مارچ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ،کر پشن کے خلاف احتجاج کوئی جر م نہیں ہمار آئینی اور جمہو ری حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ رائے ونڈ مارچ ملک اور قوم کی امنگوں کی تر جمانی ہے اور ہم کر پشن کے خلاف لاکھ رائے ونڈ مارچ بھی کر نے کیلئے تیار ہیں، کر پشن اور مہنگائی حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے ، (ن) لیگ والوں کو پتہ چل چکا ہے کہ احتساب کے بغیر انکے لیے کوئی راستہ نہیں،اس لیے وہ تحر یک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناکر اپنی دکانداری چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اس میں کا میاب نہیں ہوں گے ،پانامہ لیکس کسی ایک جماعت کا نہیں پاکستان کے عوام کا معاملہ ہے اور ہم قوم کی آواز پر ہی سڑکوں پر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف احتساب کے معاملے پر اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی بلکہ حکمرانوں سے کر پشن اور لوٹ مار کی پائی پائی کا حساب لیکر ہی رہیں گے ۔
بشکریہ پاکستان