ایڈیٹرکاانتخاب

کرپٹ کیلیے لانڈری اسکیم ملک کے ساتھ زیادتی ہوگی، طاہر القادری

لاہور: عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نااہل شریف پارٹی صدر بننے کیلیے ہزاروں کلومیٹرز کا سفر طے کرکے ہنگامی طور پر پاکستان پہنچ سکتے ہیں تو کرپشن کیسز کا سامنا کرنے کیلیے عدالت میں پیش ہونے کیوں نہیں آسکتے؟
ایک ہی قانون کا اطلاق ایک جیسے کیسز پر مختلف صوبوں میں مختلف افراد پر مختلف کیوں ہے؟ گذشتہ روز مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ کیسز پر فیصلے رکوانا چاہتی ہے اور مختلف منصوبوں پر غور ہو رہا ہے، منصوبہ بندی کے تحت این آر او کی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
خدانخواستہ کرپٹ عناصر، قاتلوں اور جھوٹوں کیلیے کوئی ’’لانڈری اسکیم‘‘آئی تو یہ پاکستان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہوگی، دیکھتے ہیں ملک لوٹنے، فوج اور عدلیہ کے خلاف اعلان جنگ کرنے والوں کو کون بچانے آتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button