Draft

کرپٹ اے ایس آئی کو ایس پی سٹی کا ریڈر تعینات کر دیا گیا شہریوں کا ایس ایس پی آپریشن کے فیصلے کیخلاف شدید غم وغصے کااظہار (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)کرپشن کی بنیاد پر فارغ کیے جانیوالے اے ایس آئی کو دوبارہ ایس پی سٹی کا ریڈر تعینات کر دیا گیا‘شہریوں کا ایس ایس پی آپریشن کے فیصلے کیخلاف شدید غم وغصے کااظہار‘تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل ایس پی سٹی طارق محمود نے مبینہ طور پر کرپشن کی بنیاد پر اپنے ہی ریڈر مرزا اسلم بیگ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا گذشتہ روز ایس ایس پی آپریشن ندیم کھوکھر نے دوبارہ مبینہ طور پر کرپشن کے الزام پر فارغ کیے جانے والے اے ایس آئی مرزا اسلم کو دوبارہ ایس پی سٹی کا ریڈر تعینات کر دیا جس پر شہری حلقوں نے ایس ایس پی آپریشن کے فیصلے کیخلاف شدید احتجاج کیا‘سیاسی وسماجی حلقوں کاکہنا ہے کہ ایس ایس پی آپریشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button