ایڈیٹرکاانتخاب
کرپشن کی سزا موت ہونی چاہیے،یہ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے: جمشید دستی
شورکوٹ (میوز وی او سی آن لائن) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ کرپشن کی سزا صرف موت ہونی چاہیے ،یہ ہمارے ملک کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شورکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانامالیکس میں حکمران اب بری طرح پھنس چکے ہیں ،عوام کی نظریں عدلیہ پرہیں۔اگر پولیس مخلص ہو تو جرائم بھی نہ ہوں گے لیکن پنجاب پولیس بھی اب سٹیٹ بن چکی ہے۔کشمیریوں سے یکجہتی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مثال کہیں اور نہیں ملتی، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے۔