کرپشن طاقتور ادارہ، پارلیمنٹ شکست کھا چکی :طاہر القادری
لاہور،کراچی(جنرل رپورٹر،،ایجنسیاں) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والا اقلیتی بل بے ضرورت ہے ،حکومت فوری طور پر اسے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دے ، دنیا کے کسی بھی ملک میں اس طرح مذہب کی تبدیلی پر پابندی کا کوئی قانون نہیں،قوم میں تبدیلی کا شعور نہیں آیا ، ہم نے گولیاں کھا کر اورجانیں دے کر دیکھ لیا ، عمران خان کے حالیہ احتجاج میں بھی قوم نہیں نکلی ۔ کرپشن کے سامنے پارلیمنٹ شکست کھا چکی ۔ پارلیمنٹ جمہوری ادارہ نہیں ، ان سب کو کرپشن نے شکست دی ،صدارتی نظام پارلیمانی سے بہتر ہے ،نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے فوج نے اپنا 10 فیصد کام مکمل کر لیا اور سول حکومت 90 فیصد کام مکمل نہیں کر سکی ، ملک میں جمہوریت نہیں ہے ، صرف عمارت کے باہر پارلیمنٹ لکھنے سے جمہوریت نہیں آتی ۔ انہوں نے کہا ملک میں گلو بٹوں کی حکومت ہے ، گلو بٹ کرپشن میں ملوث ہے ، اقتدا رمیں بھی گلو بٹ اور کاروبار بھی گلو بٹوں کے پاس ہے ، ادارے بھی ان کے سامنے بے بس ہیں ،کرپشن ایک طاقتور ادارہ بن چکا ہے اور حکمران کرپشن کے اصل معمار اور بانی ہیں،پولیس ، ایف آئی اے ، ایف بی آر ، سٹیٹ بینک اور دیگر تمام ادارے کرپشن کے مددگار بن گئے ہیں ۔دریں اثنا عوامی ڈاکٹر طاہر القادری کراچی سے لاہور پہنچ گئے ۔اس موقع پر ان کابھر پور استقبال کیا گیا۔کارکنوں نے طاہر القادری کی آمد سے قبل ایئر پورٹ پر انکے حق جبکہ حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔ طاہر القادری