Draft

کرن جوہر 2بچوں کے باپ بن گئے مگر کیسے

ممبئی (نیوز وی او سی آن لائن ) بھارتی فلمساز کرن جوہر کرائے کی کوکھ سے2بچوں کے باپ بن گئے-ایکسپریس ٹربیون کے مطابق نامور بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے اپنے ہاں کرائے کی کوکھ سے 2بچوں کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب انکے بچے ہی انکی دنیا اور اولین ترجیح ہیں ۔بچی کا نام ”روہی “ رکھاگیا ہے جبکہ بیٹے کا نام ”یاش “ تجویز کیا گیا ہے جو کرن جوہر کے مرحوم والد کے نام سے ملتا جلتا ہے ۔
کرن جوہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”میں آپ کے ساتھ اپنی زندگی میں 2بے حد خوبصورت اضافے کا شیئر کر کے بہت خوش ہوں “۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل سائنس کے عجوبے کی مدد سے اس دنیا میں آنے والے میرے جگر کے ٹکڑوں کا باپ بننے پر میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھ رہا ہوں ۔”یہ بہت جذباتی اور خوب غور وفکر والا فیصلہ تھا جو میں نے باپ بننے سے سامنے آنے والی ذمہ داریوں کا پوری طرح احساس کرنے کے بعد لیا “۔
فلمساز کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر پہنچنے کےلئے میں نے اپنے آپ کو ذہنی ، جسمانی ، جذباتی اور طورپر تیار کیا تاکہ میں آپنے بچوں کو غیر مشروط پیار ، توجہ اور اپنائیت دے سکوں ۔”میں ا س حقیقت کا اقرار کرتا ہوں کہ میرے بچے میری دنیا اور ترجیح ہیں “۔ کرن جوہر نے اپنی کتاب ”ایک نامناسب لڑکا “ میں بچہ گود لینے یا کرائے کی کو ک سے پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔
کرن جوہر نے اپنی کو کھ سے بچے پیداکرنے والی خاتون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نے میرے خواب کو حقیقت بنایا اور میرے بچوں کو اس دنیا میں لانے سے قبل بھی بہت نگہداشت کی ۔”یہ خاتون ہمیشہ میری دعاﺅں کا حصہ رہے گی “۔
انہوں نے بچوں کی پیدائش کے لیے خاتون کا علاج کرنے والے آئی وی ایف کے ماہر اور ڈاکٹر جتن شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ جتن شاہ نے شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام کی پیدائش کیلئے بھی معالج کی خدمات سرانجام دی تھیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button