کرسچن کمیونٹی کے خلاف تقر یر کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر
لاہور 15 اکتوبر2017)
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈآ )
سیشن عدالت میں کرسچن کمیونٹی کے بارے میں تقاریرکرنے پر سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے دامادایم این اے کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائرکردی گئی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج شہباز حسن کی عدالت میں پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے جوزف فرانسس نے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے کیپٹن صفدر کے خلاف اپنے وکیل طاہر بشیر کی وساطت سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کیپٹن (ر)صفدر نے حال ہی میں قومی اسمبلی میں تقاریر کرتے ہوئے کرسچن اور احمد ی کمیونٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مسیح برادری کے خلاف سخت زبان استعمال کی ان کی اس حرکت کی وجہ سے ساری مسیح برادری کے جذبات مجروح ہوئے اور مذہبی منافرت پھیلی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف تھانہ نشترکالونی میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے درخواست پر ایس ایچ او تھانہ نشترکالونی کو 17اکتوبرکے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔