کرسمس ،ہولی ،دیوالی سمیت کئی ’’تہوار مناتی ‘‘ ہوں اس لئے میری جسمانی ساخت’’ تبدیل ‘‘ہوتی رہتی ہے،فلمی کیریئر کے آغاز میں پرڈیوسر نے کہا کہ تمہاری’’یہ چیز بیکار ‘‘ ہے :پریانکا چوپڑا
نیویارک(نیوز وی او سی آن لائن) ایک عام لڑکی سے مس ورلڈ ، پھر بالی وڈ اور اب ہالی وڈ کا حصہ بن چکی بھارت کی مشہور ہیروئن پریانکا چوپڑا کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جاتا ہے ،لیکن فلمی کیریئر کے آغاز میں ’’مس ورلڈ ‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد اس اداکارہ کو بھی جسمانی ساخت پر استہزا اور مذاق کا نشانہ بننا پڑا،پریانکا کا کہنا تھا کہ مجھے ’’باڈی شیمنگ ‘‘ کا نشانہ بالی ووڈ کے ہی ایک معروف پرڈیوسر نے بنایا اور کہا کہ تمہاری ناک کی بناوٹ بری اور بیکار ہے ،میں کرسمس ،ہولی ،دیوالی سمیت کئی ’’تہوار مناتی ‘‘ ہوں اس لئے میری جسمانی ساخت’’ تبدیل ‘‘ہوتی رہتی ہے , معروف اداکارہ نے یہ انکشاف امریکہ کے مشہور ٹاک شو’’دی ویو 20‘‘ میں خواتین کی شخصیت کو ایک ’’خاص انداز‘‘ اور تنقیدی نقطہ نگاہ سے دیکھنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق 17سال قبل ’’مس ورلڈ ‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پریانکا چوپڑا نے امریکی ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد جب میں بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی تھی تو میں ایک پرڈیوسر سے ملی،جس نے مجھے دیکھتے ساتھ ہی کہا کہ آپ کی ناک اچھی نہیں اور اس کی بناوٹ کے برے ہونے کے حوالے سے بات کی ،اس پرڈیودسر کے ساتھ میں اپنی اداکاری کے حوالے سے بات کر رہی تھی ،حالانکہ میں اس وقت ’’مس ورلڈ ‘‘ کا ٹائٹل جیت چکی تھی ،اس پرڈیوسر نے میرے بارے میں جتنی باتیں کیں وہ سب غلط تھیں ۔اس پرڈیوسر کا کہنا تھا کہ میری ناک صیح نہیں ہے ،میری جسمانی ساخت اور شیپ متوازن نہیں ہے ۔
پریانکا چوپڑا کی اس گفتگو پر میزبان نے فوری لقمہ دیتے ہوئے سوال داغا کہ کیا واقعی آپ کی یہ ناک اصلی ہے؟جس پر پریانکا کا کہنا تھا کہ میں یہ بات واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ میں خوبصورت نظر آنے کے لئے چہرے کی کئی بار سرجری کرا چکی ہوں ،یہ غلط خیال ہے میرا ’’ناک ‘‘ حقیقی اور اصلی ہے ۔خواتین کی جسمانی ساخت پر ہونے والے تبصروں اور روا رکھے جانے والے غلط رویے پر گفتگو کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ اصل میں لوگوں کے ذہنوں میں عورت کے جسم کے حوالے سے ایک خاص قسم کا تصور ہوتا ہے اور وہ عورت کو اسی نظر اور اپنی تخلیق کردہ تصویر کے تناظر میں دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ایک عورت کو کس طرح نظر آنا چاہئے ؟۔پریانکا کا کہنا تھا کہ جب آپ ایسے بزنس میں ہوتی ہیں تو آپ کا جسم بڑھ جاتا ہے تو لوگ’’باڈی شیمنگ ‘‘کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں، کرسمس تمام مناتے ہیں، میں ہندوستانی ہوں تو میں ہولی، دیوالی اور ڈھیر سارے تہوار مناتی ہوں، اس وجہ سے میرا جسم بدلتا رہتا ہے اور میں اس کے ساتھ آرام دہ اور پرسکون ہوں