انٹرنیشنل
کرد جنگجوں کے کیمپوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت میں ترکی شمالی عراق پر حملہ کرے گا: رجب طیب اردوگان
انقرہ( آن لائن )ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ عراق نے اگر شمالی عراق کی قندیل، سنجر اور مخمور پہاڑیوں پر واقع کرد جنگجوں کے کیمپوں کے خلاف کارروائی نہیں کی تو ترکی ان پر حملہ کرے گا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیب اردوگان نے ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ ترکی کسی بھی دن کسی بھی وقت شمالی عراق کے قندیل پہاڑی پر حملہ کر سکتا ہے۔ ترکی شمالی عراق میں قندیل کی پہاڑیوں پر ٹھکانہ بنانے والی غیر قانونی کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے )پر سرحد پار سے کارروائی کرتا رہتا ہے۔ ترکی نے شمالی عراق کے سنجر علاقے میں بھی فوجی کارروائی شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔