کرایہ ادا نہ کرنے پر اداکارہ ملکہ شراوت کو اپارٹمنٹ سے بے دخلی کا حکم

فرانسیسی عدالت نے کرایہ ادا نہ کرنے پر بالی ووڈ اداکارہ ملکہ شراوت کو اپارٹمنٹ سے بے دخلی کا حکم دے دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے بےدخلی کا فیصلہ 14 دسمبر کو دیا تھا جبکہ عدالت نے ملکہ شراوت اور ان کے فرانسیسی شوہر کو78 ہزار787 یورو بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملکہ شراوت نے یکم جنوری 2017 کو 6ہزار 54یورو ماہانہ کرایے پر اپارٹمنٹ لیا تھا۔
ادھر اپارٹمنٹ مالک کا کہنا ہے کہ ملکہ شراوت نے2715 یورو دینے کے علاوہ اب تک کوئی رقم نہیں دی ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے ماہ خبریں سامنے آنے پر ملکہ شراوت نے پیرس میں کوئی اپارٹمنٹ لینے کی تردید کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں