پاکستان

کراچی: گرفتاریوں کیخلاف ریلی نکالنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج

کراچی میں گرفتاریوں کے خلاف مذہبی جماعت کی ریلی نکالنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں ڈیڑھ سو افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
کراچی: سرکار کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ سولجر بازار میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ڈیڑھ سو نامعلوم افراد کے علاوہ دس افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں شہریوں کو تکلیف پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ میں حکومت مخالف نعرے بازی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مقدمہ ہونے کے باوجود ایس پی جمشید ٹاؤن اس سے لاعلم رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button