Draft

کراچی کے 14 مقامات پر اب بھی احتجاجی دھرنے جاری

فیض آباد میں جاری دھرنے کی حمایت میں کراچی کے 14 مقامات پر اب بھی احتجاجی دھرنے جاری ہیں، شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث صوبے میں تعلیمی ادارے بند رکھنے اور گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے گاڑیاں نہ چلانے کا اعلان کیا ہے جبکہ تاجر اتحاد نے مارکیٹ کھلی رکھنے کا کہا ہوا ہے۔
فیض آباد دھرنے کی حمایت میں کراچی میں مرکزی احتجاجی دھرنا نمائش چورنگی پر دیا جارہا ہے جبکہ شہر کے دیگر 12 مقامات پر بھی دھرنے جاری ہیں۔ ٹاور، شاہ فیصل نمبر دو، محکمہ موسمیات، اورنگی 5، بلدیہ 4، سخی حسن چورنگی، تین ہٹی، لیاقت آباد 10 نمبر پر بھی دھرنے جاری ہیں۔
کورنگی ڈھائی، کورنگی 5، لانڈھی نمبر6 اور الاصف اسکوائر پر بھی دھرنا جاری ہے۔ وزیرتعلیم سندھ نے شہر کی صورتحال کے باعث صوبے میں اسکول اور کالج بند ہیں۔
بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری، وفاقی جامعہ اردو،سندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی، جناح ویمن یونیورسٹی بند رہے گی۔ جامعہ کراچی اور ڈاؤ یونیورسٹی نے بھی امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔ ملتوی شدہ پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کراچی میں صبح سویرے کھلنے والی دکانیں کھل گئی ہیں جبکہ شہر میں ٹریفک معمول سے کم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button