کراچی کے حلقہ پی ایس 114 میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل نہ ہوسکیں
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کراچی کے حلقہ پی ایس 114 میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں مکمل نہ ہوسکیں ،،،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کہتے ہیں بار بار درخواست کے باوجود پولیس نے سکیورٹی پلان فراہم نہیں کیا،،،جن پولنگ اسٹیشن میں پانی وبجلی نہیں وہاں معاملہ حل ہوجائے گا
کراچی کے حلقہ پی ایس 114میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت صوبائی الیکشن کمشنر رانا پرویز انور نےکی۔ اجلاس میں رینجرز، پولیس حکام اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں 2روز باقی ہیں اور انتظامات مکمل نہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ نے تعاون نہیں کیا۔ بار بار درخواست کے باوجود پولیس نے تا حال سکیورٹی پلان فراہم نہیں کیا۔ ابھی تک حساس پولنگ اسٹیشنز کی فہرست بھی نہیں دی گئی۔ صوبائی الیکشن کمشنرکا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ جن پولنگ اسٹیشن میں پانی وبجلی نہیں وہاں یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔ ووٹر پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون نہیں لے جاسکتے۔ صوبائی الیکشن کمشنر رانا پرویز انور نے کہا کہ نتائج الیکشن کمیشن کو ارسال کیے جائیگی-