انٹرنیشنل

کراچی کی خاتون لندن پولیس میں سپرنٹنڈنٹ بن گئیں

لندن/کراچی 29 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان نو)
شبنم چودھری صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئیں، مگر ان کی پیدائش کے بعد جلد ہی ان کے والدین لندن کےنواحی علاقےنیو ہیم منتقل ہوگئے، جہاں شبنم نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکےبعد1989میں شبنم چودھری نےبرطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس سروس کو جوائن کیا۔ میٹروپولیٹن پولیس کی آفیشل ویب سائٹ کےمطابق شبنم چودھری کوپہلی بار2010 میں ڈٹیکٹو چیف انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ شبم چودھری کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر رواں برس10اکتوبرکوپولیس کےاعلیٰ ایوارڈ”28 کرائم ایوارڈ 2017″ سےبھی نوازا گیا، جبکہ ساتھ ہی انہیں مزید ترقی بھی دی گئی۔ انہیں لندن میں پولیس کےشعبےمیں انتہائی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دینےپر28 سال بعد سپرنٹنڈنٹ کےعہدے پرترقی دی گئی۔ اپنےایک انٹرویو میں انہوں نےکہاکہ ان کےوالدین پہلےتوان کی کم عمری میں ہی شادی کرواناچاہتےتھےاوران کی جانب سےنوکری کیلئےمحکمہ پولیس کومنتخب کرنےپرخفابھی تھے۔شبنم چودھری کےمطابق تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کی سوچ بھی تبدیل ہوگئی۔ پہلی پاکستانی و مسلم خاتون سپرٹنڈنٹ نے کرائم ایوارڈ اور ترقی دیےجانے پر محکمہ پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button