انٹرنیشنل

کراچی کو بھارت کا حصہ بنانے کیلئے یہ کام کر دو۔۔۔“ ایڈوانی

لاہور (ویب ڈیسک) بی جے پی کے ایک سرکردہ لیڈر لال کرشن ایڈوانی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اور کراچی کو پاکستان کا حصہ بنانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ایل کے ایڈوانی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں ہندﺅں کی بڑی تعداد آج بھی آباد ہے اس لئے کراچی سمیت پورے سندھ کو بھارت کا حصہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بغیر بھارت ادھورا لگتا ہے۔ نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ برصغیر کی تقسیم کے وقت مہاتما گاندھی نے غلطی کی تھی انہیں سندھ کو بھی ہندوستان میں شامل کروانا چاہئے تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی بمبئی کا حصہ تھا اسے بھارت کا حصہ ہونا چاہئے تھا، یہ شہر ہم بھارتی فوج کی طاقت کے زور پر دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں اور نریندر مودی کو ایسا کرنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button