کراچی کلفٹن میں لڑکا لڑکی کا قتل — غیرت یا سفاکی؟

: نیشنل نیوز ڈیسک
کراچی، پاکستان

کراچی کلفٹن میں لڑکا لڑکی کا قتل — غیرت یا سفاکی؟

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے دوہرے قتل کی گتھی اب سلجھنے لگی ہے۔ پولیس تفتیش اور ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایک مبینہ غیرت کے نام پر قتل کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ثناء آصف اور ساجد مسیح، دونوں گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں بڈھا گورایئہ کے رہائشی تھے۔ ثناء ایک مسلم جٹ زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتی تھی، جبکہ ساجد اسی کے والد کے ڈیرے پر ملازم تھا۔ دونوں کے درمیان وقت کے ساتھ تعلق پروان چڑھا، جو بالآخر محبت میں بدل گیا۔ خاندان کی مخالفت اور سماجی رکاوٹوں کے باعث جوڑا گھربار چھوڑ کر کراچی فرار ہو گیا۔

کراچی پہنچ کر ساجد نے اسلام قبول کیا اور ثناء سے عدالتی نکاح کر لیا۔ مگر اُن کی نئی زندگی زیادہ دیر نہ چل سکی۔ ثناء کا خاندان مسلسل ان کے تعاقب میں رہا، اور ذرائع کے مطابق پیشہ ور شوٹرز کے ذریعے دونوں کو کراچی میں قتل کروا دیا گیا۔

اس سانحے کے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا گیا اور ثناء کا بھائی وقاص، جو گوجرانوالہ میں مقیم ہے، پولیس کی حراست میں ہے۔ تفتیشی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ وقاص نے قتل کی منصوبہ بندی اور مالی معاونت کا اعتراف کر لیا ہے۔

وی او سی اردو کا تبصرہ:
یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو زندہ کر دیتا ہے کہ محبت، آزادیٔ انتخاب اور معاشرتی اقدار کی جنگ میں کب تک خون بہتا رہے گا؟ جب ایک بالغ جوڑا اپنا فیصلہ خود کر لے تو کیا ان کی زندگیاں خاندانوں کی نام نہاد “عزت” کے ہاتھوں قربان ہوتی رہیں گی؟ اگر یہ عزت ہے، تو سوال یہ ہے کہ انسانیت کی قیمت پر عزت کیسی؟

وی او سی اردو
🌐 www.newsvoc.com
📲 واٹس ایپ چینل: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی معلومات، مقامی ذرائع یا سرکاری بیانات پر مبنی ہے۔ تفتیشی یا ادارتی پیشرفت کی بنیاد پر معلومات میں تبدیلی ممکن ہے۔

VOC/007/310725

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں