کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے شہری زخمی، مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے شہری زخمی، مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی
رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 10 اپریل 2025
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ردعمل کے طور پر سات ڈمپر گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر ناگن چورنگی فلائی اوور سے انتہائی رفتار کے ساتھ آیا اور دو موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا۔ ڈمپر چلانے والا شخص مبینہ طور پر کم عمر لڑکا تھا۔
حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد شہریوں نے چار ڈمپرز کو ناگن چورنگی جبکہ تین کو فور کے چورنگی پر آگ لگا دی۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ کے عملے نے تمام گاڑیوں پر لگی آگ بجھا دی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد شہر کے تمام اسپتالوں سے زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حالیہ ہفتوں میں ہیوی گاڑیوں کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پولیس کے مطابق رواں سال کے صرف 99 دنوں میں کراچی میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکروں سے 78 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر مختلف ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 256 تک پہنچ چکی ہے۔
—
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k
ڈسکلیمر:
یہ خبر ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد صرف عوامی آگاہی ہے۔ وی او سی اردو کسی قانونی دعوے یا الزام کی تصدیق یا تردید کا ذمہ دار نہیں۔