Draft
کراچی… پولیس کے افسران اور اہلکار جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ذریعے چھٹیاں لیکر پرائیویٹ ٹیکسیاں چلانے لگے
کراچی 11 مئی 2107
( کنٹری بیورو آفس نیوز وائس آف کینیڈا
، کراچی پولیس کے ذرائع کے مطابق 35 سے زائد افسران اور اہلکاروں نے نجی ہسپتالوں سےجعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر دو ماہ یا اس سے زائد چھٹیاں لیکر پرائیویٹ اداروں کی ٹیکسیاں چلانا شروع کر دی ہیں جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ پر افسران اور اہلکاروں کو دو ماہ سے زائد مدت کی چھٹی بھی مل سکتی ہے اور اگر رشوت دی جائےتو یہ چھٹیاں برسوں پر بھی محیط ہوسکتی ہیں،ٹیکسی چلانیوالےایک پولیس افسر نے بتایا کہ وہ دو ماہ کی چھٹیوں پر ٹیکسی چلا رہا ہےاگر بچت حوصلہ افزا رہی تو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کرا کے مزید چھٹیاں بھی لی جا سکتی ہیں۔