کراچی پولیس کا تین نوجوانوں پر بہمانہ تشدد، ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
کراچی 22 دسمبر2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
، کراچی پولیس کا تین نوجوانوں پر بہمانہ تشدد، اہل خانہ نے فیروز آباد تھانے پہنچ کر شدید احتجاج، ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
کراچی میں فیروزآباد پولیس نی3 نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاہے جس کے خلاف اہل خانہ نے فیروز آباد تھانے پہنچ کر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ڈی ایس پی کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔فیروزآبادتھانے میں رات گئے تین لڑکوں پرڈی ایس پی یعقوب جٹ کی جانب سے تشددکے بعداہل خانہ اورعلاقہ مکینوں نے تھانے میں گھس کرشدیداحتجاج کیااورڈی ایس پی کیخلاف نعریبازی کی۔
اہل خانہ نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ ڈی ایس پی یعقوب جٹ کیخلاف لڑکوں پرکیے گئے تشددکیخلاف قانونی کارروائی کی جائے اورہمیں انصاف دیاجائے۔اس موقع پرڈی ایس پی فیروزآبادیعقوب جٹ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مجھے شکایت ملی تھی کہ باہرسے لڑ کے پولیس لائن میں آکر لڑکیوں سے چھیڑچھاڑکرتے ہیں جس پر میں ان لڑکوں کوتھانے لے آیااورتشددکیا۔ ایک سوال کے جواب پرڈی ایس پی یعقوب جٹ نے کہاکہ باہرکے لوگ پولیس لائن آکرپولیس اہلکاروں کی لڑکیوں کوچھیڑیں توان پرتشددجائزہیے-