پاکستان

کراچی: ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں اور خواجہ سراؤں کیخلاف کارروائی کا حکم

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
*کراچی: ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں اور خواجہ سراؤں کیخلاف کارروائی کا حکم*

کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے پولیس کو سگنلز پر بھکاریوں اور خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک سگنلز پر خواجہ سراؤں کے بھیک مانگنےکے خلاف درخواست پراحکامات جاری کردیے جس میں عدالت نے پولیس کو ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ شہر کے کسی پر بھی سگنل پرخواجہ سرا اوردیگربھکاری موجود نہ ہوں، ٹریفک سگنلزپربھکاریوں کےخلاف کارروائی کی جائے، بھکاری خواجہ سرا، مرد، خواتین اور بچے نہ صرف شہریوں کوپریشان کرتے ہیں بلکہ ہراساں کرتےہیں۔

عدالت نے کہا کہ ان تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو شہریوں کی پریشان اورہراساں کرتےہیں۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button