کراچی نادرا میگا سینٹر ڈیفینس برانچ بھی عوام کو سہولت مئیسر کرنے میں ناکام
کراچی (رپورٹ ندیم اسلم) نادرا میگا سینٹر ڈیفینس برانچ بھی عوام کو سہولت مئیسر کرنے میں ناکام شفٹ تبدیلی کے نام پر تین تین گھنٹے کام بند عوام کا وزیرداخلہ چوہدری نثار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں قائم نادرا میگا سینٹر بھی عوام کو سہولت مئیسر کرنے میں ناکام ابھی حال ہی میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اس میگا سینٹر کا افتتاح کیا تھا نادرا سینٹر کے اس برانچ کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ عوام دن بھر اپنے کام و نوکری چھوڑ کر نادرا آفسز کے دھکے کھا رہے تھے اتنے میں وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کے نادرا میگا سینٹر برانچ کا افتتاح کیا تا کہ چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کر سکے اور عوام اپنے کام و نوکری کو جاری رکھ سکے پر شاید وفاقی حکومت کا یہ خواب ادھورا رہ جائے گا کیونکہ نادرا میگا سینٹر کے آفیسر شفٹ تبدیلی کے وقت تین تین گھنٹے گزرنے کے بعد اپنا کام شروع کرتے ہیں جس کی وجہ سے دن بھر کی تھکی ہاری مجبور عوام یہاں بھی گھنٹوں لائن میں کھڑی رہتی ہے یہاں موجود عملہ کا نیا کارڈ بنانے سے انکار اور کارڈ کی تجدید کرانے کے لیئے دن میں آنے کی ہدایت کرتے ہیں چوبیس گھنٹے عوام کو سہولت مئیسر کرنے کا وفاقی حکومت کا خواب ادھورا عوام کا وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
*ندیم اسلم*
*روزنامہ ڈیلی اسپیشل کراچی*