کراچی میں کنویں کی کھدائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
کراچی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سندھ رینجرز نے ناظم آباد 3میں کارروائی کرتےہوئے ایک پرانے کنویں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔اسلحہ مبینہ طور پر ایم کیو ایم لندن کی جانب سے چھپایا گیا تھا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز کو خفیہ اطلاع ملی جس میں بتایا گیا کہ ناظم آباد تھری میں واقع ایک پرانے کنویں میں اسلحے اور ایمونیشن کا ذخیرہ موجود ہے۔ جسے ایم کیو ایم (لندن ) سے تعلق رکھنے والے کچھ شرپسندوں نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر کراچی آپریشن شروع ہونے سے قبل چھپا دیا گیا ہے جسے بعد ازاں مٹی سے بھر دیا گیا، پاکستان رینجرزسندھ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خطرناک اسلحہ اورایمونیشن برآمد کرلیا۔ برآمد شدہ اسلحے میں1راکٹ لانچر، 4راکٹ، 4 سیون ایم ایم رائفل اور4سکینڈری فیوز شامل ہیں