کراچی میں نالہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے متوقع بارشوں سے کراچی کے شہریوں کی تکالیفوں میں مذید اضافہ کا اندیشہ- صدر کراچی ڈویژن پاک سرزمین پارٹی سید آصف حسنین
کراچی / 04جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
شہر کے ساتھ بڑی نالے برسات کا بوجھ برداشت کرنے کے ہرگز قابل نہیں ہیں- آصف حسنین
نالوں کی صفائی کا کام مون سون کی بارشوں سے پہلےشروع کیا جائے- آصف حسنین
پاک سرزمین پارٹی کے صدر کراچی ڈویژن سید آصف حسنین نے پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا نااہل سندھ گورنمنٹ اور بلدیاتی ادارے خواب و خرگوش میں مصروف ہیں شہر کے نالے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ابھی سے اُبل رہے ہیں اگر صفائی نہیں کی گئی تو متوقع بارشوں سے کراچی کے شہریوں کی تکالیف میں مذید اضافہ ہوجائے گا-
شہر کے ساتھ بڑے نالے برسات کا بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں، گجر نالہ،منظور کالونی،کلری،پچر نالےاور نہر خیام کی فوری صفائی کی ضرورت ہے- شہر کے اندرونی نالوں کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں کی ہے جو بچت بازاروں،پھتارےداروں سے پیسے بنانے میں مصروف ہیں- برسات سے قبل نالوں کی صفائی کو ممکن بنایا جائے اچانک برسات ہوگئی تو صفائی کا کام ممکن نہیں رہے گا اور نشیبی علاقوں میں بسنے والے انتہائی متاثر ہونگے ارباب و اختیار اس ملک کے سب سے بڑے شہر اور سب سے ذیادہ کمانے والے شہر میں بسنے والے شہریوں کی تکالیف میں مزید اضافہ سے بچائیں اور نالوں کی صفائی کو برسات سے قبل ممکن بنائیں-