شہر شہرکراچی

کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان کے اہم اور مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان کے اہم اور مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق دہشت گرد رحمت علی شاہ کالعدم تحریک طالبان ضلع بونیر کا اہم کمانڈر ہے، اسے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم 2009 میں بونیر میں پولیس چوکی کو بم سے اڑانے اورایف سی کیمپ پرحملے میں بھی ملوث ہے، ملزم 2009سے کراچی میں کالعدم تنظیم کے لیے فنڈنگ کرتا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع بونیر پولیس کو کر دی گئی ہے، بونیر پولیس ملزم کو مطلوب مقدمات میں گرفتار کرے گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button