کراچی میں سرچ آپریشن، 23مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تئیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی آئی بی کالونی اور کینٹ کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب رضویہ سوسائٹی سے دو اور گلہبار کے تین افراد پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد ضلع دادو میں ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطوب تھے۔ تمام گرفتار ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں